
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کےلیے کافی گنجائش موجود ہے، ہم نے دیکھنا ہے کہ کیسے پاکستان میں سرمایہ کاری کو متوجہ کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری تجارت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جے سیکریٹری کامرس ولبر روس امریکی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر دہلی سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈیوس کی نشست میں طے ہوا کہ کیسے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو توسیع دینی ہے، امریکی سیکریٹری تجارت نے غور کیا ہے کہ کیسے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافہ ممکن ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اسی دفتر خارجہ میں 2018 میں سیکریٹری پومہیو تشریف لایے تھے تو کیا ماحول تھا لیکن اب یہ ظاہر ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں کس حد تک تبدیلی آئی ہے، اس وقت ہمیں مسئلے کا حصہ سمجھا جا رہا تھا اب ہمیں مسئلے کے حل کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قوم دیکھے گی کہ سفری ہدایت نامہ پر بھی جلد امریکہ کا ایک موقف سامنے آنے والا ہے جبکہ جلد ٹریول ایڈوائزری اپ گریڈ کر دی جائے گی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ احمد آباد میں ایک جلسہ عام میں ایک مہمان بی جے پی کے سپورٹروں کے سامنے برملا اظہار کرتا ہے کہ عمران خان میرے اچھے دوست ہیں، ان کی سرزمین پر کھڑے ہو کر یہ جملے کہنے ایک باقایدہ پیش رفت ہے جس کو ہم کوتسلیم کرنا چاہیے۔
مسئلہ کشمیر پر انتونیو گوتریس کی پیشکش خوش آئند ہے، وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ کشمیرمیں ظلم تق جاری ہے تاہم مسئلہ اب کشمیر سے بڑھ کر دہلی تک جا چکا ہے، جس طرح آر ایس ایس کے غنڈے مسجدوں پر جھنڈے لہرا رہے ہیں مسلمانوں کے گھر و کاروبار کو تباہ کر رہے ہیں افسوسنک ہے، ہمیں اس سارے معاملے پر بےپناہ تشویش ہے اور ہم اس کا مختلف فورمز پر اظہار کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج افواج پاکستان، پولیس کے جوان اور پوری قوم جنہوں نے قربانیاں دیں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا ۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاک فضائیہ جنہوں نے بھارت کے ٹارگٹس کو لاک کر کہ عدم جارحیت کا ثبوت دیا پر فخر ہے جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے 26 فروری کو بھارتی جارحیت کا 27 فروری کو برملا جواب دیا تھا،29 تاریخ کو قطر جا رہا ہوں جہاں مجھے پاکستان کی نمائندگی کا شرف حاصل ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News