
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ممبر ایڈمن اور گریڈ 22 کی آفیسر ان لینڈ ریونیو نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کی عدم موجودگی میں ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔
چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے خرابی صحت کی بنا پر رخصت لے رکھی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد کو 31 جنوری سے یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
گذشتہ روز آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں شبر زیدی کی غیرحاضری نے پوری کہانی بنادی گئی، ان کی تین فروری سے رخصت پر جانے کی باتیں بھی منظرعام پر آئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شبر زیدی کی رخصت کا اطلاق 31 جنوری 2020 سے ہوگا۔
بینک اکاؤنٹ ہولڈرز سے متعلقہ تمام معلومات کا تبادلہ کریں ، چئیرمین ایف بی آر
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے کے باعث رخصت پر گئے ہیں۔
اس سے پہلے شبر زیدی 6 سے 19 جنوری کے دوران طبیعت کی ناسازی کے باعث رخصت پر تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شبر زیدی نے کراچی جانے سے پہلے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو آگاہ کیا تھا، خراب صحت اور دباؤ کے باعث مستقبل قریب میں شبر زیدی کے کام جاری رکھنے کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شبر زیدی نے پہلے 6 سے 19 جنوری تک دو ہفتے کی رخصت لی تھی۔ انہوں ںے دو ہفتے کی رخصت کے بعد 21 جنوری کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ رخصت پر چلے گئے۔
شبر زیدی نے جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
شبر زیدی نے میڈیا نمائندوں کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ’وہ کراچی میں اپنا علاج کرا رہے ہیں اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News