پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میر پور آزاد کشمیر ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے عباسپور چفاڑ برموچ کا رہاِشی میر محمد نامی شہری شہید جبکہ عصمت نامی بچی اور ایک خاتون خدیجہ بیگم زخمی ہوگئی۔
بھارتی فوج کی جا نب سے گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ایل او سی پر فائرنگ، 1 شہری زخمی
خیال رہےکہ اس سے قبل بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پر ستوال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا تھا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں اور ایل او سی پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ستوال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری شدید زخمی ہوگیاتھا ۔
گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ ا س سے قبل بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی حاجی پیر سیکٹر میں کی گئی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ بھارتی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
