
افغانستان
پاک فوج کی جانب سے پائلٹس کو میڈلز دینے کی آرمی میوزیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان فوج کے جوان پائلٹس کو انعامات سے نوازنے کے لئے آرمی میوزیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
فرنچ جوائنٹ فورس بحیرہ ہند کے کمانڈر نے پائلٹس کو فرانس کے ایوارڈ سےنوازا گیا جبکہ پاک فوج کے پائلٹس کو فرنچ نیشنل ڈیفنس برانز میڈل سے نوازا گیا ہے۔
آئی اپس پی آر کے مطابق پاک فوج کے پائلٹس نے نانگہ پربت سے 2018 میں فرنچ کوہ پیما کو ریسکیو کیا تھا۔
چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر فوجی حکام نے تقریب میں شرکت بھی کی۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اِس سال یوم یکجہتی کشمیر مذموم بھارتی جارحیت کے تناظر میں منایا جا رہا ہے، بھارتی جارحیت کا مقصد کشمیریوں کے حقوق کو غصب کرنا اورطاقت کے استعمال سے دبانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرتے ہوئے لاکھوں کشمیریوں کو قید کیا گیا ہے، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اپنا حق خود ارادیت حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اِس سال 5 فروری یکجہتی کے اظہار سے بڑھ کر ہے اور آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری ثابت قدمی سے بھارتی جبر و استبداد کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہم کشمیریوں کے حوصلے اور ہمت کی داد دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News