وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت راولپنڈی ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے حلقوں کے مسائل کے بارے میں فرداًفرداً آگاہ کیا ۔
اجلاس میں عوامی شکایات پر جہلم کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو تبدیل کرنے کاحکم دیا جبکہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو اے ڈی سی آر جہلم کے خلاف انکوائری کی ہدایت بھی کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں ٹریفک کی موثر مینجمنٹ ضروری ہے جبکہ اسکولوں کی ا پ گریڈیشن کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے پراجیکٹس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جبکہ واسا کے ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی تجویز اچھی ہےانکا بھی جائزہ لیا جائے۔
قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں کوتاہی کی گنجائش نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وا ہ کینٹ کے علاقے کوترقیاتی منصوبو ں کے لئے خصوصی گرانٹ دی جائے گی جبکہ واہ کینٹ جنرل ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیول کا ہسپتال بنا یاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئے ہیں اور کام نہ کرنے والے افسر کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں –
اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، صوبائی محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
