Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت راولپنڈی ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا  ، جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے حلقوں کے مسائل کے بارے میں فرداًفرداً آگاہ  کیا ۔

اجلاس میں  عوامی شکایات پر جہلم کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو تبدیل کرنے کاحکم دیا جبکہ  وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو اے ڈی سی آر جہلم کے خلاف انکوائری کی ہدایت بھی کی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں ٹریفک کی موثر مینجمنٹ ضروری ہے جبکہ اسکولوں کی ا پ گریڈیشن کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔

سردار عثمان بزدار  نے یہ بھی کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے پراجیکٹس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جبکہ واسا کے ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی تجویز اچھی ہےانکا بھی جائزہ لیا  جائے۔

Advertisement

قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں کوتاہی کی گنجائش نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وا ہ کینٹ کے علاقے کوترقیاتی منصوبو ں کے لئے خصوصی گرانٹ دی جائے گی جبکہ واہ کینٹ جنرل ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیول کا ہسپتال بنا یاجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا یہ بھی  کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئے ہیں اور کام نہ کرنے والے افسر کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں –

اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، صوبائی محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و ڈی پی اوز  نے  شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر