Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات

Now Reading:

گورنر سندھ سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات
وزیر اعلی سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ  کی گورنر ہائوس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات اور باہمی جبکہ دلچسپی کے دیگر امور ملاقات میں زیر غور آئے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ  سے ملاقات میں گورنر سندھ  نے کہا کہ و فاقی حکومت صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

عمران اسماعیل  نے یہ بھی کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت چاہتے ہیں ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ  نے  کہا کہ صوبہ کے مسائل کے  حل کے لئے باہمی گفت و شنید ضروری  ہے۔

  واضح رہے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ کی ون آن ون ملاقات میں حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو تبدیل کر کے مشتاق مہر کو آئی جی بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔

وفاق کا آئی جی سندھ کے لئے مشتاق مہر کے نام پر اتفاق

 وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ کی ملاقات میں آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے اور نئے آئی جی کے لئے چند ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی جس میں سے مشتاق مہر کا نام سرفہرست کیا گیا تھا ۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ  گورنر سندھ نے ایم کیو ایم سے مزاکرات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا۔

گورنر سندھ نے کہا  تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ  وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے بات  بھی کی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں کہا  تھا کہ اتحادیوں سے کیے وعدے پورے کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر