
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو تمام وسائل فراہم کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات ہوئی جس میں گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو ہسپتالوں میں وسائل کی کمی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلاو کے تدارک کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ وزیر اعظم سے فوری طور پر فنڈز اور آلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کو خراج تحسین پیش کیا او ر کہا کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض کورونا سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں ، ڈاکٹر اسامہ ریاض کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
گلگت بلتستان کیلئے ایک ائیرایمبولینس دیا جائے گا، دور دراز علاقوں میں میڈیکل سٹاف اور مریضوں کیلئے استعمال میں لایا جاسکے گا۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملاقات میں چیئرمین ڈیزاسٹرمینجمنٹ کو کوروناوائرس کے پھیلاو کے روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ادویات اور خوراک کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔
پاکستان میں آج کورونا سے ڈاکٹر اسامہ سمیت 2 افراد دم توڑ گئے
واضح رہے آج ملک میں کورونا وائرس کے آج 69 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 3 ، پنجاب میں 16 اور خیبرپختونخوا میں 39 ، بلوچستان میں 9 جبکہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 1، 1 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1059 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 413 ، بلوچستان میں 119 ، خیبرپختونخوا میں 117 ،اسلام آباد میں 16 ، گلگت بلتستان میں 81 ، پنجاب میں 312 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News