Advertisement
Advertisement
Advertisement

 سارک خطے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

 سارک خطے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سارک خطے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور اس کو خطے کی بہتری کیلئے استعمال میں لایا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سارک ویڈیو کانفرنس کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  اپنے  بیان میں کہا کہ دیکھیے بالآخر نریندر مودی اور ہندوستان کو سارک کی اہمیت کا احساس ہوا۔

شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ پاکستان کافی عرصہ سے کوشش کر رہا تھا کہ سارک کی سمٹ لیول کے اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں ہو سکے لیکن بھارت اور مودی سرکار اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سارک کو فعال بنایا جائے مگر اس میں بھی رکاوٹ ہندوستان بنتا رہا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات اور مودی سرکار کا رویہ آپ کے سامنے ہے لیکن اس کے باوجود آج جب انہوں نے کرونا کے حوالے سے سارک ویڈیو کانفرنس کی پیشکش کی تو پاکستان نے اس عالمی وبا کی نوعیت، خطے کی ضرورت اور انسانی تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ذریعے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

Advertisement

کورونا وائرس پر سارک سربراہ ویڈیو کانفرنس

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس کانفرنس میں کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے حفظ ما تقدم کے تحت کی جانے والی کوششوں اور اس وبا کی روک تھام کیلئے کئے گئے ٹھوس اقدامات سے آگاہ کیا جس کا مقصد یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی اچھی روایات کی پیروی کر کے اس وبا سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے کورونا وائرس سے متعلق سارک کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان نے وزیر مملکت کی سطح پر شرکت کی رضامندی ظاہر کی اور پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر ظفر مرزا کانفرنس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر