
پنجاب سے صوبہ سندھ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد مسافر ٹرینیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب سے سندھ جانے والی 8 مسافر ٹرینیں بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حتمی اعلان وزیرریلوے خود چار بجے پریس کانفرنس میں کریں گے۔
دفعہ 144 نافذ، سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن شروع
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لیےمسافر ٹرینیں بند کرنا ضروری ہے۔
ایک ریلوے افسر کا کہنا ہے کہ سندھ میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے بوجھ میں وائرس کا پھیلاؤ تیز ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بھی آج سے انٹر اسٹی بس سروس بند کردی ہے جبکہ صوبے میں جزوی لاک ڈاؤن بھی کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News