Advertisement

گڈز ٹرانسپورٹرز کا وزیر اعظم سے ہوٹل اور مکینک کی دکانیں کھولنے کامطالبہ

وزیر اعظم

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسو سی ایشن نے وزیر اعظم  عمران خان سے ہوٹل،مکینک کی دکانیں  اور ٹرک اڈے کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسو سی ایشن کے رہنما اویس چوہدری نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے حکومت عوام کو اشیائے خوردو نوش، غذائی اجناس اور ادویات کی فراہمی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز کو سہولتیں فراہم کرے۔

اویس چوہدری نے کہا کہ  وزیر اعظم نے گڈز ٹرانسپورٹ کو بحال کرنے کا اعلان تو کردیا ہے لیکن ضروری اقدامات  کیے بغیر ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں لائی جاسکتی۔

Advertisement

مشکل وقت میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعظم

رہنما آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مخصوص علاقوں میں ہوٹل، مکینک  کی ورک شاپ اور ٹرک اڈے کھولنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں مال کی لوڈنگ اور اتارنے کے لیے مزدور مہیا کیے بنا ملک بھر میں سپلائی چین کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے صوبہ سندھ اور پنجاب میں مکمل جبکہ دیگر صوبوں میں جزوی لاک ڈاؤن ہے۔ بین الصوبائی آمد و رفت بھی معطل ہے اور تمام ایئرپورٹس بھی بند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version