
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ عام نہیں ہیں، یہ بہت مہنگا ٹیسٹ ہے اس لئے کورونا ٹیسٹ کے تمام اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی۔
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سی ایم صاحب کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی ہے جس میں بہت ساری چیزوں پر بات ہوئی، اجلاس میں مراد علی شاہ نے ہدایات دی ہیں کی صوبے میں بڑے اجتماعات نہ ہوں۔
اجلاس کے متعلق ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں اگر کوئی خطرے صورت پیدا ہوتی ہے تو ہم تیار ہیں لیکن خطرے کی ابھی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ ہمارے جو مریض ہیں وہ صحت یاب ہورہے ہیں، اس لئے کس کو مظلاب ہو صرٖوہی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائے کیونکہ اس کا ٹیسٹ بہٹ پہنگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پرعمل ضرور ہوگا جس کے مطابق پورے صوبے کے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کوبھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تافتان کے زائرین سکھر پہنچ گئے ہیں جس کے لئے وزیراعلی سندھ نے ہیلی کاپٹر بھیجا ہے اور اب ہم ان کے سیمپل لینے جارہے ہیں، جن کا تعلق سندھ سے ہوگا اس کے لئے وفاق کو کہا جائے گا کہ ان کو ڈائریکٹ سندھ بھیجیں۔
سعودی عرب سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے حکومت سرگرم
ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ متاثرین کا ٹیسٹ سندھ حکومت کے خرچے پر کیا جارہا ہے اور حکومت صحافیوں کے علاج و دیگرمسائل کا بھی پورا خیال کریں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ، جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کئے گئے تھے ۔
اس موقع پر کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے کرونا سے روک تھام کے لئے آگاہی مہم چلانے اور وزارت صحت کو اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
اجلاس میں یوم پاکستان کے حوالے سے 23 مارچ کی پریڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مغربی سرحدیں بھی آمدورفت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News