Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاشتکار وں  کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

کاشتکار وں  کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ، فردوس عاشق اعوان
کشمیریوں

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کاشت کار قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اوران کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دیہاتی لوگوں کے ساتھ دل کا رشتہ جوڑ چکے ہیں۔

 اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ زرعی اجناس پیدا کرنے والے کسان کے منافع کو ذخیرہ اندوز نقصان پہنچاتے ہیں اس لئے کسان کو اس کا جائز منافع دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ عام شہریوں تک سستی اشیاء پہنچانا حکومت کا فرض ہے ، جو ذخیرہ اندوز اشیاء مہنگی کرتے ہیں ان کا سرکوبی کی جا رہی ہے جبکہ پچھلے دو ماہ میں اشیاء کی قیمتوں میں استحکام آیا۔

عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے، فردوس عاشق اعوان

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سیاست کو نہیں ریاست کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، دو حکمران خاندانوں نے عوام کو جو زخم دئیے اس پر صرف عمران خان ہی مرہم لگا سکتے ہیں اس لئے نوجوانوں کا مقبول لیڈر صرف عمران خان ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی تو وزیر اعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی جبکہ اشیاء خردو نوش کی قیمتوں میں  بھی کمی واقع ہوئی۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو کھیل کے میدان دہشت گردی کی وجہ سے ویران ہوئے وہ نئے پاکستان میں آباد ہو گئے،پی ایس ایل میں چالیس سے زیادہ ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لے کر ہمارے سفیر بنے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جی ایٹ پلس میں دنیا ہماری مصنوعات کی ڈیمانڈ کر رہی ہے اور ایسی پالیسیاں بنائ جا رہی ہیں جن سے غریبوں کو فائدہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا علان کر دیا گیا
وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کر کے ریاض سے لندن روانہ
پاکستان نے فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل کرلیا
دفاعی معاہدہ، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کیلئے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کے معترف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر