
تفتان بارڈر سے سینکڑوں زائرین کو چھ بسوں کے ذریعے سکھر کی لیبر کالونی قرنطینہ میں پہنچا دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تفتان بارڈر سے زائرین کو سکھر پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، 6 بسیں کم و بیش 250 زائرین کو لے کر لیبر کالونی آئسو لیشن یونٹ میں پہنچ گئیں۔ زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
زائرین کو پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے سکھر پہنچایا گیا جبکہ اس موقع پر پولیس اور رینجرز نے علاقے کی سڑکیں بلاک کردی تھیں۔
زائرین کے کوائف درج کرنے اور ان کی کورونا وائرس کی اسکریننگ کرنے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے لیبر کالونی آنے والے تمام راستے سیل کردیے گئے اور میڈیا کو بھی دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تفتان سے زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا
حکام کے مطابق ان زائرین کو مکمل اسکریننگ تک قرنطنیہ میں رکھا جائے گا اور اس لیے قرنطنیہ میں ان کی سہولت کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔زائرین کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ قرنطنیہ میں اسکریننگ رپورٹ منفی آنے پر ان کو گھر بھی جانے دیا جائے گا تاہم شبہ ہونے کی صورت میں انہیں قرنطنیہ میں مکمل علاج ہونے تک رکھا جائے گا۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کسی شخص میں کورونا وائرس تشخیص ہوتا ہے تو اس کا مکمل علاج کیا جائے گا۔
تفتان بارڈر سے آنے والے زائرین کے رشتے داروں کو ان سے دور رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ لیبر کالونی کے اطراف میں پولیس کے ساتھ رینجرز کی بھاری نفری تعینات۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ 2355 زائرین میں سے 2295 کو قرنطینہ کی مدت پوری ہوچکی ہے اور باقی رہ جانے والوں کی قرنطینہ کی مدت 18 مارچ کو مکمل ہوجائے گی۔
AdvertisementAll travellers from Iran (2,355 people) have been kept in quarantine.2,295 have completed their quarantine period & remaining 60 will complete by 18th March. Sindh Govt has also established a quarantine centre in Sukkur for residents of Sindh who were being kept at Taftan border.
— Murad Ali Shah (@MuradAliShahPPP) March 13, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News