سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے جمعہ کی نماز پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ، مساجد میں عام افراد باجماعت نماز ادا نہیں کرسکیں گے، فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علمائے اکرام اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ مسجد کے عملے سمیت پانچ افراد باجماعت نماز پڑھ سکیں گے۔شہری فیصلے کی پابندی کریں۔
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 26, 2020
مرتضیٰ وہاب نےسوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی کو جمعہ۔کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی نماز میں صرف مسجد کا عملہ شریک ہوگا، جمعہ کی نماز کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار کرلیں گے۔
خیال رہے کہ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج علمائے کرام سے ساڑھے تین گھنٹے طویل نشست ہوئی تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت کی پالیسی پر عمل کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ کو محدود کردیاجائیگا اور محدود تعداد میں تندرست افراد مساجد میں نماز پڑھیں باقی لوگ گھروں میں فرض کی ادائیگی کریں۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی، مصر اور مراکش سمیت بہت سارے ممالک نے مساجد کو بڑے اجتماعات کے لئے بند کر دیا ہے جبکہ تین دن سے مکہ مکرمہ اور مسجد اقصیٰ کو بھی بند کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ کربلا میں بھی مزار بند ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ الازہر اور حرمین شریفین کی طرف سے بھی فتوٰی آیا ہے لیکن ہم مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔
یاد رہے کہ کگورنر ہاوس سندھ میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے خطبے کو مختصر رکھا جائے اور نمازی نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہی فوری گھر جائیں، کورونا وائرس کے باعث نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے، نابالغ بچے مسجد میں نہ آئیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ مساجد سے قالین ہٹا کر فرش کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے،، لوگ گھر سے وضو کریں جبکہ سنت اور نوافل گھر میں ادا کریں۔
مفتی منیب الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو کورونا وائرس کا شبہ ہو وہ مسجد میں نہ آئیں ، ایسے افراد کو جماعت ترک کرنے کا گناہ نہیں ہوگا، ائمہ کرام جمعہ کے خطبات میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
