وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کیلئے فلسطین میں امن کا قیام بے حد ضروری ہے،پاکستان ہر حال میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیئی سے وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے قیام میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے، امن کے سلسلے میں پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے ہے، دونوں ممالک کے باہمی امور کےلئے مکمل تعاون کریں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی سفیر نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے پاکستان نے عالمی طور پر امن کا پیغام دیا ہے، کشمیر اور دیگر مسائل پر عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے ۔
فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیئی نے وزیر داخلہ سے مثبت جواب اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
