Advertisement
Advertisement
Advertisement

مساجد میں پانچ وقت نماز ہوگی، مفتی منیب الرحمان  

Now Reading:

مساجد میں پانچ وقت نماز ہوگی، مفتی منیب الرحمان  
مفتی منیب الرحمان

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ میڈیا فحاشی اور عریانی کے پروگرام بند کریں، مساجد میں پانچ وقت نماز ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس سندھ میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان  نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے خطبے کو مختصر رکھا جائے اور نمازی نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہی فوری گھر جائیں، کورونا وائرس کے باعث نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے، نابالغ بچے مسجد میں نہ آئیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ مساجد سے قالین ہٹا کر فرش کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے،، لوگ گھر سے وضو کریں جبکہ سنت اور نوافل گھر میں ادا کریں۔

مفتی منیب الرحمان  نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو کورونا وائرس کا شبہ ہو وہ مسجد میں نہ آئیں ، ایسے افراد کو جماعت ترک کرنے کا گناہ نہیں ہوگا، ائمہ کرام جمعہ کے خطبات میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلائیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ اس وباء میں پورا عالم اسلام اس میں مبتلا ہیں ، جو اہل ایمان ہیں وہ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں اور اللہ سے انفرادی اور اجتماعی طور پر رجوع کریں ۔

Advertisement

  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی  نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرونا وائرس کا مسئلہ اہمیت اختیار کر گیا ہے ،کوئی بھی وباء اللہ کے حکم کے بغیر نہیں جاسکتی ہے جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ہے اور کوئی بھی بیماری اللہ کی مصلحت کے بغیر نہیں لگتی ہے۔

  مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی ماضی میں جس طرح اللہ کی نافرمانیاں کی،سب سے پہلے مسلمان کو اللہ سے رجوع کرنا چاہیے  جبکہ ہمارے معاشرے عریانی، فحاشی ، رشوت خوری جیسے تمام گناہوں کی معافی مانگی چاہیے۔

گورنر ہاوس سندھ   میں ہونے والی اس  نیوز کانفرنس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگرشریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر