مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس کا 26 واں اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سندھ میں کُل 394 کیسز ہیں ۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں تمام متعلقہ وزراء ، چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ ، کور ایچ کیو ، رینجرز ، ڈبلیو ایچ او، ایف آئی اے ، ایئر پورٹ و دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے ۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد کے مطابق کراچی میں 134 ، سکھر فیز ون میں 151 اور فیز ٹو میں 109 ہیں
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملیر میں 98 زائرین رکھے گئے ہیں جطکہ 83مقامی منتقلی کے کیسز شہر میں ہیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی کہ لاک ڈائون کی رپورٹس مثبت آئی ہیں ۔
یاد رہے کہ ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 61 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 394 تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 10 مریض سامنےآ گئے جبکہ تفتان سے آنے والے زائرین کے لیے سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں کورونا وائرس کے مزید 50 کیسز آئے اور 1 کیس دادو میں رپورٹ ہوا ، متاثرہ شخص گزشتہ ہفتے ایران سے دادو آیا تھا ۔
سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر222 افراد گرفتار
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 134 ہو گئی ہے جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 260 تک جاپہنچی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پورے صوبے میں ہوگا، کنٹرول رومز آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا تھا سندھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد شہریوں کے بلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی،اشیائے خورو نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی، کریانہ اور میڈیکل اسٹور بھی بند نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
