
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بیرون ملک میں پاکستان کے برانڈز کو متعارف کرائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس جمعرا ت کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اجلاس میں صنعتی انڈسٹری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم کو صنعتی ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ایکسپورٹ 71 ارب روپےتک پہنچ گئی ہے، ماضی کی حکومتوں نے ایکسپورٹس کونظر انداز کیا، پچھلے 9 سال میں اسکیم کے تحت انڈسٹری کو 68 بلین دیےگئے۔
وزیراعظم نے چھوٹے ایکسپورٹرز کو مزید سہولتیں دینے اور صنعتی یونٹس لگانے کے لیے زمین کی فراہمی یقینی،آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس فارم ٹو فیشن کی ویلیو چین موجود ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے صنعتی انڈسٹری کے لیے “ویلیو چین” بنانے اور عالمی سطح پر “میڈ ان پاکستان” برانڈ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بیرون ملک پاکستان کے برانڈز متعارف کرائے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ری فنڈز پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ری فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک سے رابطے کی پالیسی وضع کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News