پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی )کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے تدارک اور اس سے بچاؤ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیچ پر لانے کا فیصلہ کرلیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پی پی پی وڈیو لنک پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی ) کا پہلا اجلاس بلانے جا ر ہی ہے۔
The Pakistan Peoples Party will be holding its first video link CEC meeting on #CoronavirusPandemic . Will propose to the party to call an all parties conference over video link to bring political parties on same page in our national response to the pandemic. #PakistanVsCorona
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 21, 2020
چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں کورونا وائرس پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی )بلانے پر مشاورت کی جائے گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم اس وبا ءسے نمٹنے کےلیے ایک قومی لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں ۔اے پی سی میں تمام جماعتوں اور فریقین کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک صفحے پر لانا چاہتے ہیں ۔
Thank you @SirajOfficial for reaching out to appreciate Sindh Governments efforts and offering his party’s help as we deal with this pandemic. #TogetherWeCan #PakistanVsCorona
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 21, 2020
چیئر مین پی پی پی کا کہنا ہے کہ اے پی سی بھی وڈیو لنک پر ہی بلانے پر مشاورت ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے سندھ میں خصوصی تعاون پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قومی مفاد میں فیصلے کیے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
