
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بورڈ کے رکن اور چیئرمین کے مشیر افضل چامڑیا کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وفاق کے احساس پروگرام کے تحت لنگر خانوں ، صوبہ میں آر او پلانٹس کی تنصیب کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کا احساس پروگرام ریاست مدینہ کے قیام کی جا نب ایک قدم ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ لنگر خانوں کے ذریعہ ضرورت مند افراد کو کھانا فراہم کرنے میں سیلانی ٹرسٹ کا تعاون قابل تحسین ہے، جلد صوبہ سندھ میں بھی لنگر خانوں کا آغاز کیا جائے گا۔
ملاقات میں سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بورڈ کے رکن اور چیئرمین کے مشیر افضل چامڑیا نے کہا کہ صوبہ میں 112 آر او پلانٹس لگانا چاہتے ہیں، جلد کراچی میں 5 مقامات پر لنگر خانوں کا آغاز کیا جائے گا۔
گورنر سندھ سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات
واضح رہے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ کی ون آن ون ملاقات میں حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو تبدیل کر کے مشتاق مہر کو آئی جی بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔
وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ کی ملاقات میں آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے اور نئے آئی جی کے لئے چند ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی جس میں سے مشتاق مہر کا نام سرفہرست کیا گیا تھا ۔
ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ گورنر سندھ نے ایم کیو ایم سے مزاکرات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا۔
گورنر سندھ نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے بات بھی کی ہے۔
وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں کہا تھا کہ اتحادیوں سے کیے وعدے پورے کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News