Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ
پی آئی اے

پاکستان ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق قومی ایئر لائن نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ہفتہ 21 مارچ شب 8 بجے سے لے کے 28 مارچ تک ہوگا۔ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں  کے لیے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

پنجاب سے سندھ جانے والی ٹرینیں بند کردی گئیں

پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا مقامی آپریشن  معمول کے مطابق جاری رہے گا ۔ مزید معلومات اور بکنگ  کی تبدیلی  کے لیے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملک میں ٹرین سروس   جبکہ صوبہ سندھ میں انٹرا بس سروس بھی تقریباً معطل ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ میں لاک ڈاؤن  نہ کرنے کے حوالے سے وزیراعظم سے متفق ہوں لیکن حالات کے تناظر میں  ملک بھرمیں 34ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل شام 12ٹرینیں بند ہوں گی جبکہ 22 ٹرینیں 24 تاریخ سے بند ہوں گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید  نے مزید کہا کہ اس وقت 134 ٹرینیں چل رہی ہیں جن میں 34 بند کر دی ہیں ، اب  صرف 100 ٹرینیں  ٹریک پر چلا کریں گی جبکہ 12 سے 15 فریٹ ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر