 
                                                                              صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی دو دروزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔
چین پہچنے پر ڈاکٹر عارف علوی کو ہوائی اڈے پر صدر مملکت کا استقبال چینی وزیر زراعت و دیہی امور ہان چانگ فو نے کی، اس موقع پر چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی بھی موجود تھیں۔
چینی افواج کے ایک چاق و چوبند دستے کی جانب سے صدر مملکت کو جامد گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔
چین سے 2 بلک کارگو بحری جہاز کل کراچی پہنچیں گے
دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے دورہء چین کا بنیادی مقصد، چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے جس طرح عزم و ہمت کے ساتھ کرونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا پوری دنیا ان کی کاوشوں کو سراہا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے پہل، لوگ چین کے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کر رہی تھی لیکن آج پوری دنیا ان کے اقدامات کی پیروی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے- چینی صدر شی کی، صدر پاکستان کو دورہ کی دعوت بھی تھی لیکن ہماری اپنی خواہش بھی تھی کہ یہاں آیا جائے اور چینی بھائیوں کے عزم و ہمت کی داد دی جائے۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اس دورے سے ہمیں چینی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، افغان عمل امن اور کشمیر کی صورتحال سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں ہماری چین کے صدر، وزیر اعظم اور دیگر قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہونگی اور زراعت اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چینی قیادت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کرنا ہے کہ انہوں نے جس طرح پاکستانی طلباء کا خیال رکھا اور ان کو ہر طرح کی معاونت فراہم کی وہ قابل تحسین ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین جب اس کڑے وقت سے گزر رہا تھا تو بہت سے ممالک نے چین سے انخلا کو ترجیح دی لیکن وزیر اعظم پاکستان نے نہ. صرف چینی قیادت کو ٹیلی فون کر کے اظہار یکجہتی کیا بلکہ انہیں اس مشکل وقت میں میں پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 