Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی صحت پر انکی جماعت سیاست کررہی ہے، معاون خصوصی

Now Reading:

نواز شریف کی صحت پر انکی جماعت سیاست کررہی ہے، معاون خصوصی
معاون خصوصی اطلاعات

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر ہم نہیں انکی اپنی جماعت سیاست کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگی قیادت سے ’’دل پشوری‘‘ فارمولا دل کے مریضوں سے شیئر کرنے  کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو خط لکھتے ہی مسلم لیگ ن کی جانب سے پریس کانفرنس کی بھرمار کردی گئی۔

انہوں نے نواز شریف کے علاج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسا علاج ہے  جس میں مریض گھر میں لیٹا ہے حالانکہ دل کے مریض کا علاج تو اسپتال میں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واز شریف کی بیماری سے متعلق ن لیگ نے آج تک نہیں بتائی گئی ہے اور میاں صاحب کی رپورٹس مانگتے ہیں تو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بات کی جاتی ہے۔

Advertisement

پاکستان امن کا داعی ہےاور اس کی قدر جانتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک اور قوم کو بتایا جائے میاں نواز شریف کو کونسی بیماری ہے جو ابھی تک قوم کو نہیں بتائی جاسکی۔

سینٹ میں پیش کردہ بل کے متعلق انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں زینب الرٹ بل پاس کیا گیا ہے اور یہ بل پاکستان کو بہتر مستقبل کی جانب رواں دواں کرنے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بل کی حمایت کرنے والی تمام جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور بتایا کہ جرائم کی سرکوبی کے لئے سخت سزائوں کا قانون بھی بنائیں گے۔

بلاول بھٹو کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے نابالغ سیاستدان فرما رہے تھے کہ پاکستان میں میڈیا پر سینسر شپ ہے لیکن بلاول بھٹو اس صحافی کو بھول گئے جس کی پھندا لگی لاش سندھ سے ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ہر صحافی کی زندگی کی حفاظت کرنے کیلئے قانون سازی کرنے جا رہی ہے جبکہ اپاہج اداروں کو بھی آج حکومت متحرک اور خودمختار بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر