Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

Now Reading:

آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ
ہیلتھ ایمرجنسی

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے مہلک وائرس سے بچاو کے لئے آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کافیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق آج  سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات  بھی جاری کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی  کے اجلاس کے اہم فیصلوں کے  بعد وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب خان، وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس، چیف سیکرٹری پرنسپل سیکرٹری سیکرٹری صحت نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آزادکشمیر کے تمام تعلیمی ادارے کل سے مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے اور آزادکشمیر کے 11 انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کا عمل مزید بہتر کیا جائے گا۔

قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

Advertisement

اجلاس میں راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے ہر ضلع میں قرنطینہ سنٹر قائم کیے جائیں گے جبکہ تارکین وطن سے رابطے کے لیے کمشنر اورسیز کو ذمہ داریاں دیدی گئیں ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر میرپو نے کرونا وائرس کے باعث ضلع بھر کے سرکاری و نجی اسکولز، کالجز، یونیورسٹی، میڈیکل کالجز سمیت دیگر دینی مدارس کو05اپریل تک بند کرنے کی ہدایات دے دیں۔

انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام الناس کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا ، جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا  نے سلامتی کمیٹی کو کرونا وائرس سے متعلق بریفنگ دی ۔

اس موقع پر کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے کرونا سے روک تھام کے لئے آگاہی مہم چلانے  اور وزارت صحت کو اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

Advertisement

اجلاس میں یوم پاکستان کے حوالے سے 23 مارچ کی پریڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مغربی سرحدیں بھی آمدورفت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور ایران کی سرحد یں 15 روز کے لیے بند کی جائے گی جبکہ بین الاقوامی پروازیں بھی صرف کراچی ، اسلام آباد اور لاہور کے ائیر پورٹز پر پروازیں لینڈ کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر