Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کرونا کے حوالے سے غافل نہیں ہے،وزیراعظم

Now Reading:

حکومت کرونا کے حوالے سے غافل نہیں ہے،وزیراعظم
سماجی فاصلے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کرونا کے حوالے سے غافل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق  معاملات کی خود نگرانی اور اس حوالے سے مسلسل اجلاسوں کی صدارت کررہا ہوں ۔

اس موقع پر وزیراعظم  کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ کرونا کے حوالے سے جو اقدامات اٹھانے پڑے اٹھائے جائیں گے ۔

ملاقات میں عمران خان نے  اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تبدیل نہیں ہوں گے، عثمان بزدار ہی بدستور پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار حکومت کو بخوبی چلا رہے ہیں اور عثمان بزدار کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

Advertisement

 عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داران کو بچانے کا تاثر درست نہیں جبکہ میں آٹا اور چینی بحران سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ کا منتظر ہوں۔

وزیر اعظم سے گورنر سندھ کی اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ آٹا اور چینی بحران میں جو بھی ملوث نکلا اس کے خلاف سخت کارروائی کروں گا اور اگر میرا کوئی بہت قریبی بھی ملوث پایا گیا تو اسے معاف نہیں کروں گا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی تھی۔

اس اہم ملاقات میں کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کیساتھ سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

 وزیراعظم نے کہا تھا کہ کراچی ملک کامعاشی حب ہے، شہر کی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ عمران خان نے گورنر سندھ کو ہدایت کی تھی کہ کراچی کی عوام کی ضروریات مد نظر رکھتے ہوئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر