Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاء اینڈ آرڈر بہتر بنائے بغیر احتساب کی طرف نہیں جا سکتے، راجہ بشارت

Now Reading:

لاء اینڈ آرڈر بہتر بنائے بغیر احتساب کی طرف نہیں جا سکتے، راجہ بشارت
راجہ بشارت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت  نے کہا ہے  کہ کوئی بھی حکومت لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر بنائے بغیر احتساب کی طرف نہیں جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے  ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ  کرپشن ختم کرنے سے پہلے ضروریات پوری کرنے کی ضرورت ہے ۔

راجہ بشارت   نے یہ بھی کہا کہ پولیس کی کارکردگی وسائل پر منحصر ہوتی ہے لیکن  پنجاب پولیس کے پاس دوسرے ممالک کی پولیس کے مقابلے میں کم وسائل ہیں اور ان کم وسائل کے ساتھ ہم بہت زیادہ اچھے نتائج حاصل نہیں کرسکتے۔

پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے، راجہ بشارت

Advertisement

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کے انفراسٹرکچر کو بہتر کر رہے ہیں اور پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پالیسیز  جبکہ پولیس کے رویے اور اخلاقیات کے حوالے سے سلیبس لا رہے ہیں ۔

  راجہ بشارت  کا یہ بھی کہنا تھا  کہ گزشتہ حکومت نے پولیس کا بجٹ 5.12 فیصد رکھا ہم اس کو 5.53 پر لے گئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب پولیس کے آئندہ بجٹ میں اضافہ کر رہی ہے ۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت  کا مزید کہنا تھا کہ 101 پولیس اسٹیشن لینڈ کے بغیر ہیں ان کو فوری جگہ فراہم کرنے کے لیے بورڈ آف رویونیو کو خط لکھا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 18 19 اور 20.کے افسران کی تنخواوں دوسرے سروسز کی نسبت کم ہیں اس تضاد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اتنے وسائل دینے کے بعد ہم ان سے بہتر کارکردگی کی توقع کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر