Advertisement
Advertisement
Advertisement

عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے، فردوس عاشق اعوان
عوام

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں عورت مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے۔خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے، میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

خلیل الرحمن نے ماروی سے معافی مانگنے سے انکار کردیا

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہرقسم کے استحصال کے خلاف ہے اوران کے آئینی، قانونی،سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کے لئے حکومت کے پختہ عزم اور سوچ کا واضح اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اِسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل ِراہ ہیں، ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہْ الزہراکی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں اور پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰ تجارت پیشہ تھیں ۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر اور انسانی حقوق کی کارکن ماروی سرمد کے درمیان لفظوں کی ایک جنگ سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن رہی ہے۔

یہ واقعہ نیو نیوز کے ایک پروگرام پر پیش آیا جس میں عورت مارچ کے حق اور مخالفت میں دلائل دیے جا رہے تھے۔

خواتین کی ریلی 8 مارچ کو ہونے جا رہی ہے لیکن اس سے قبل ہی اسلام آباد میں کچھ افراد نے ایک میورل (دیوار پر بنی تصویر) پر سیاہی مل کر اسے خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے خلیل الرحمن قمر کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے نفرت انگیز الفاظ کے استعمال پر ایسے رویوں کی مذمت کی ہے جبکہ بعض لوگ چینل کی انتظامیہ اور اینگر پرسن پر ’کچھ نہ کرنے‘ پر تنقید کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر