Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈمپرمیں چھپ کر کراچی سے باجوڑ جانے والے 60 مسافر گرفتار

Now Reading:

ڈمپرمیں چھپ کر کراچی سے باجوڑ جانے والے 60 مسافر گرفتار
ڈمپرمیں چھپ کر کراچی سے باجوڑ جانے والے 60 مسافر گرفتار

کراچی: گڈاپ پولیس نے غیر قانونی طور پر ایک ڈمپر کی چھت پر چھپ کر باجوڑ جانے والے 60 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی بندش کے بعد شہریوں نے گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کی کوشش شروع کردی۔

تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے کراچی کے علاقے گڈاپ میں ڈمپر کے ذریعے باجوڑ جانے کی کوشش کرنے والے 60 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی نعمت بھٹی نے بتایا کہ مسافروں نے 2 لاکھ روپے میں ڈمپر بک کرایا تھا تاہم پولیس نے سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کراچی سے باجوڑ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈمپر سے 60 مسافروں کو اتروا لیا۔

اور3 گھنٹے تک حراست میں رکھا، اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیا جبکہ مسافروں کو تحویل میں لے کرکورونا سے بچاؤ کی آگاہی دینے کے بعد رہا کردیا گیا۔

Advertisement

ایس ایچ او گڈاپ نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ مافیا کی جانب سے ٹرک اور ڈمپروں میں مسافروں کو بجھوانے کےمتعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جنہیں پولیس نے ناکام بنایا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر