Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقلیتی بھائیوں کے تمام مسئلے حل کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

اقلیتی بھائیوں کے تمام مسئلے حل کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اقلیتی بھائیوں کے تمام مسئلے حل کریں گے اور تمام اقلیتوں کو ساتھ لے کر ترقی میں برابر کا حصہ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اقلیتی ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے  اقلیتوں کی فلاح وبہبوداوردیگرمتعلقہ امورطے کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔

 اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار ہولی اوردیوالی گرانٹ دینے کے ساتھ ساتھ ہندو برادری کو 70لاکھ روپے ہولی گرانٹ دی جارہی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستان کی  ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد  بھی دی ہے۔

 سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی بھائیوں کیلئے 6کروڑ روپے کے فنڈزمختص کیے گئے ہیں، پنجاب کا مینارٹی ایمپاورمنٹ پیکیج دوسرے صوبوں کیلئے قابل تقلید اقدام ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور گردواروں،مندروں اورگرجا گھروں کی تعمیرو مرمت بھی کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلی اقلیتی عوامی نمائندوں سے تجاویز لیکر ترقیاتی منصوبے تشکیل دیں گے۔

Advertisement

خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کا مشن ہے ،عثمان بزدار

اجلاس میں صوبائی وزراء سمیع اللہ چوہدری،اعجاز عالم،پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ،ارکان اسمبلی ہارون عمران گل،پیٹر گل،چیف وہپ عباس علی شاہ اوردیگر متعلقہ حکام  نے  شرکت کی ۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا  تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ماں ، بیٹی اور بہن جیسے عظیم اور خوبصورت رشتوں کا امین بنا کر عورت کو تقدس و احترام دیا ہے۔

عثمان بزدارنے  یہ بھی کہا تھا کہا کہ صنفی امتیاز کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں جبکہ پنجاب میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل لایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر