وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ میں مقیم سائنسدانوں کے وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیرِ اعظم نے ریسرچ سے متعلقہ ملکی اداروں کے بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ گہرے روابط کی اہمیت پر زور دیا ۔
ملاقات میں عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ برطانیہ کے مختلف مایہ ناز تعلیمی اورتحقیقاتی اداروں سے تعلق رکھنے والے ستر سائنسدانوں کاوفد پاکستان میں موجود ہے جبکہ متعلقہ پاکستانی اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان روابط اور پارٹنرشپ کا قیام ہے ۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ وفد ایگریکلچر نیوٹریشن، ہیلتھ کیئر اور بائیو ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کر رہا ہے اور ورکشاپ کا مقصد ان شعبہ جات میں جدیدعلوم ، تجربات اورمعلومات کا تبادلہ خیال ہے
اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں موجود پوٹیشنل کو برؤے کار لانے کے لئے ٹیکنالوجی اور جدید ریسرچ کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
غربت کے خاتمے کے لیے ’ڈیٹا فار پاکستان پورٹل ‘قائم
عمران خان نے برطانیہ میں مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے والے پاکستانی نژاد کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جدید علوم اور خصوصاً ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ایسے افراد کی قابلیت سے استفادہ کرناملکی مفاد میں ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ان روابط کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ میں مقیم سائنسدانوں کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد بھی شریک ہوئے۔
یاد رہے اس سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں کارفرما عوامل ، موجودہ طریقہ کار،منظم اور جامع حکمت عملی اختیار کرکے قیمتوں میں کمی لانے کا جائزہ لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
