Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کے لئے دو ماہ کی معافی کا اعلان

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کے لئے دو ماہ کی معافی کا اعلان
کورونا وائرس سے بچاؤ

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے مطابق اب قیدیوں کو بھی ریلیف ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملک بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات کرتے ہوئے  پنجاب کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ہر قیدی کی سزا کی مدت میں 2 ماہ کی رعایت کردی جائیگی۔

اعلان کے متعلق عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے اور قیدیوں کے لئے رعایت کے سلسلے میں دوماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

سندھ بھر کے قیدیوں کی 2 ماہ کے لئے سزا معاف

دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں قید قیدی کو وائرس سے بچانے کے لئے خصوصی کاؤنٹر بنا دیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کو ماسک پہنے کے سخت ترین احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں جیل میں 4 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں لیکن اب احتیاطی تدابیر کے مطابق تمام قیدیوں کو ایک دوسرے سے دور رکھا جارہا ہے جبکہقیدیوں کو حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی2 ماہ کی سزا معاف کردی گئی ہے۔

آئی جی  جیل خانہ جات سندھ نصرت مگھن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

اس ضمن میں باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سزا معافی کا اطلاق دہشت گردی، کاروکاری، نیب کیسز، ملک دشمنی اور جاسوسی  میں ملوث اور فارن ایکٹ1946  کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر