
مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایکسپوسینٹر کا کنٹرول سندھ حکومت کے پاس ہے آئسولیشن سینٹر کے طور پر استمعال کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق اپنا لائحہ عمل بنا رہی ہے، ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے جبکہ ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کرونا سے نمٹنے کے روازنہ ٹاسک فورس اجلاس کر رہی ہےجبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر وائرس سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کر رہے ہیں لیکن کورونا وائرس کے وباء کا واحد علاج خود کو گھر تک محدود کرنا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے اور سب کو اس پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ، کراچی کے ایک شخص نے لاپرواہی کی وجہ سے گھر کے تمام افراد کو وائرس سے متاثر کیا۔
کورونا کے خلاف بڑی کامیابی، حیدر آباد کی واحد مریضہ صحت یاب
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 217 ہے ، جن میں کراچی میں 65 مریض آئیسولیشن میں ہیں ، ایک مریض حیدرآباد میں جبکہ 88 مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ لوگ غیرقانونی طریقے سے ایران سے بلوچستان آئے انہیں لاڑکانہ کے قرنطینہ سینٹر میں پہنچایا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروباری مراکز بند ہونے سے روزانہ کی اجرت کمانے والے متاثر ہورہے ہیں، روزانہ اجرت کمانے والوں کو ریلیف دینگے۔
مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سوا سات ارب روپے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردئیے جن میں سے پونے پانچ ارب روپے ادویات پر خرچ ہونگے جبکہ اطلاع ملی ہے کہ لیاری میں غیرقانونی طور پر لوگ آئے ہیں، نادرن بائی پاس قرنطینہ سینٹر میں کراچی کے متاثرہ مریضوں کو رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News