
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پوری قوم کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان اور ان کی عوام کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔
… “in conjunction with Federal Government. We will never leave the people of GB alone in these challenging times. Pakistanis will fight against COVID-19 as one” COAS. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 24, 2020
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت اور سول انتظامیہ کی جانب سے ملکر کام کیا جارہا ہے، اس ضمن میں پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے چیلنج سے پاک فوج مکمل طور پر آگاہ اور تیار ہیں اور فوج گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
جنرل باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل کا انتظام کر رہے ہیں اور اس مشکل وقت میں گلگت بلتستان کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News