Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے نیب کا سپریم کورٹ سےرجوع

Now Reading:

حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے نیب کا سپریم کورٹ سےرجوع
حمزہ شہباز شریف

  پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) نے کا سپریم کورٹ  سے رجوع کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب ) نے سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز کو لوکل گورنمنٹ کو جاری 360 ملین کی رقم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ  یہ رقم نو کلومیٹر لمبے ویسٹ واٹر کی نکاسی کے منصوبہ کے لیے استعمال ہونا تھی اور رمضان شوگر ملز کے منصوبہ کو عوامی منصوبہ ظاہر کیا گیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حمزہ شہباز شریف کے خلاف شکایت آنے پر انکوائری کی گئی جبکہ ان کی  درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں تھی  کیونکہ تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔

پاکستانی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، حمزہ شہباز 

Advertisement

درخواست میں مزید  کہا گیا  کہ شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچایا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہذا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کی جائے۔

یاد رہے فروری میں لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

خیال رہے منی لانڈرنگ اورآمدن سےزائد اثاثوں پر شریف فیملی کےخلاف مختلف زاویوں سےتحقیقات جاری ہے اور نیب نے لاہور ہائی کورٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا  جبکہ اپریل میں نیب نے ان کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے بھی مارے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر