Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس سے مرنے والا شہید ہوگا، علمائے کرام

Now Reading:

کورونا وائرس سے مرنے والا شہید ہوگا، علمائے کرام
کورونا وائرس

اسلام میں سلام کرنا ہاتھ ملانے سے افضل ہے جبکہ علماء کرام نے اس بات پر اتفاق کیا  ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والا شخص شہید ہوگا۔

پشاور میں علمائے دین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اجمل وزیر نے کہا کہ تمام علماء اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں،اسلامی تعلیمات کے مطابق خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاجواز ہجوم میں جانے سے گریز کیا جائے، علماء متفق ہیں کہ خطبات مختصر اور احتیاطی تدابیر پرمشتمل ہوں ہونے چاہئیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پشاور کو لاک ڈائون کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ محض افواہیں ہیں، ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے علماء کرام سے مل کر کورونا وباء کا مقابلہ کرنا ہے، علماء کرام نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں مستحقین کو زکواۃ اور صداقات دیں ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ علماء کا اس امر پر بھی اتفاق پایا گیا کہ اس وباء سے مرنے والا شہید ہے، جبکہ علماء نے یہ بھی کہا کہ ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے اور صرف اسلام علیکم کہا جائے،علماء کرام مساجد میں مختصر خطبہ دیں گے اور عوام کو کرونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 170 زائرین کو ڈی آئی خان سے گلگت روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ تفتان سے آنے والے دیگر 250 زائرین قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر