Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا کے مریضوں کو ایران سے واپس لانے کا فیصلہ

Now Reading:

کرونا کے مریضوں کو ایران سے واپس لانے کا فیصلہ
جینوم سیکونس

حکومت نے کرونا کے مشتبہ مریضوں کو ایران سے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2028 پاکستانیوں کو ایران سے واپس لاکرانہیں  کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایران سے مشتبہ پاکستانی مریضوں کو تافتان بارڈر سے منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  یہ پاکستانی ایران میں ایک ہفتہ قرنطینہ مکمل کر چکے ہیں، وطن واپسی پر بھی ان مسافروں کو کوئٹہ میں ایک ہفتہ قرنطینہ میں رکھا جائے گااور  اس سلسلے میں کوئٹہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع  کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں دوران قرنطینہ ان پاکستانیوں میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، پاکستان میں ایک ہفتہ قرنطینہ میں علامات ظاہر نہ ہونے پر انھیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاو اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر کو مزید سات دن کے لیے بند کردیا گیا۔

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا

سیکیورٹی حکام کے مطابق  افغانستان میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستانی حکام نے گزشتہ ہفتے چمن میں پاک افغان بارڈر کو سات دن کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی حکام کاکہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر کو مزید سات دن کے لیے بند کردیا گیا ہے جس کے بعد آج آٹھویں روز بھی بارڈر بند ہے۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے اور سرحد سے آنے والوں کی اسکریننگ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے بعد پاکستانی حکام نے تفتان سے پاک ایران بارڈر کو بھی بند کر رکھا ہے اور گزشتہ ہفتے بارڈرکو 14 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر