Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن عوام کے مفاد میں ہے ، وزیراعلیٰ سندھ  

Now Reading:

لاک ڈاؤن عوام کے مفاد میں ہے ، وزیراعلیٰ سندھ  
لاک ڈاؤن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، لاک ڈاؤن  عوام کے مفاد میں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں لاک ڈائون کی صورتحال  پر جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن پر  مزید سخت کرنے کا حکم  دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں لاک ڈائون کے حوالے سے اجلاس میں کہا کہ لاک ڈائون کو مزید موئثر کرنا ہے۔

سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے، میں نے خود گھر میں جمعۃ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی اور یہ فیصلہ عوا کی صحت کے پیش نظر علماء کی مشاورت سے کیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس کا اجلاس 

وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ عوام لو لاک ڈائون اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کرنے کی درخواست ہے جبکہ لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے ۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج 440 کورونا کیس ہیں، ان 440 کیسز میں 151 سکھر فیز ون، 114 سکھر فیز ٹو اور 7 لاڑکانہ میں رکھے گئے زائرین شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں، خاندان اور صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈائون پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع   شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر