Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کا مشن ہے ،عثمان بزدار

Now Reading:

خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کا مشن ہے ،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماں ، بیٹی اور بہن جیسے عظیم اور خوبصورت رشتوں کا امین بنا کر عورت کو تقدس و احترام دیا ہے۔

عثمان بزدار   نے کہا کہ صنفی امتیاز کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں جبکہ پنجاب میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل لایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ خواتین کی رہنمائی کیلئے پنجاب ویمن ہیلپ لائن 1043 قائم کی گئی ہے جبکہ خواتین کی آگاہی کیلئے ڈیجیٹل آن لائن میگزین متعارف کرایا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج خواتین عملی میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہیں کیونکہ خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے برابری کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

Advertisement

  وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا اس لئے ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے خواتین کے عملی میدان میں کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

8 مارچ خواتین کا عالمی دن

عثمان بزدار نے کہا کہ  پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت، قابل اورمحنتی ہیں اور پاکستانی خواتین نے اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے مختلف شعبوں میں نام کمایا ہے۔

 عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ  دیہات میں بسنے والی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں، پسماندہ علاقوں کی خواتین کو معاشرتی اور معاشی طور پر مزید مضبوط بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے مزید کہا کہ آج کے دن خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ نئے پاکستان میں خواتین کو عزت و احترام، ترقی، خود مختاری اور تحفظ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر