
سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کشمیر کے مسئلے پر حمایت کرنے پر ایران کی اعلیٰ سطح کی قیادت کو سراہا۔
ملاقات میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی مفاد کےلئے دوطرفہ اقتصادی رابطوں کو فروغ دینے کی صلاحیت کو بھی تلاش کیا جائے گا۔
ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کو تجارت کو بڑھانے کے طریقہ کار کو وضع کرنے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کےلئے پارلیمانی تعاون کو مزید مستحکم کیاجائیگا۔
ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے سلیم مانڈوی والا سے ملاقات میں کہا کہ ان کے ملک کی فن اور سینما کی صنعت پاکستان میں سرمایہ کاری اور علامہ اقبال کی زندگی پر ایک فلم بنانے کی خواہشمند ہے۔
مشیر خزانہ کی ایرانی سفیر سے ملاقات
واضح رہے اس سے قبل مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں دونوں اطراف نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ایرانی سفیر کیساتھ ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے مزید کہا تھا کہ پاکستان اس مسئلے کو ختم کرنے کے لئے کسی بھی ممکنہ سہولت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
ایرانی سفیر نے اس حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں تجارت ، بینکاری اور سرمایہ کاری سے مزید فروغ پائیں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News