سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس پر سماعت کی گئی جس میں سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔
چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی جانب سے نمائندہ پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ صوبائی حکومت کی جانب کوئی پیش کیوں نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیوں نہ وزیر اعلی سندھ کو بلا لیں، آخر سندھ کو ہوا کیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل غلام نبی کیریو نے کہا کہ سندھ کو کرونا کی وبا نے پریشان کر رکھا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا کرونا یہاں نہیں۔۔؟ بولے غیر قانونی بھرتیوں کے جرم میں نچلے درجے کے ملازمین کو سزائیں دے دی گئی، بھرتیاں کرنے والے اصل لوگ بیٹھے ہیں، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
