
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کراچی اور اسلام آباد کے بیشتر تفریحی مقامات بند کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر سفاری پارک، کراچی چڑیا گھر ، لانڈھی زو اور کورنگی زو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیے گئے۔
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات کورونا وائرس سے شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے ہیں ۔
وسیم اختر نے کہا کہ بلدیہ عظمٰی کراچی کوروناوائرس سے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سوئمنگ پول اور فٹنس جم بھی بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
کورونا وائرس : صوبہ سندھ میں قائم آئسولیشن وارڈز کی فہرست جاری
دوسری جانب اسلام آباد میں بھی بڑے پبلک پارکس اور چڑیا گھر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔
پارکس میں لیک ویو پارک اور جاپان پارک شامل ہیں۔دونوں پارکس میں ویک اینڈز پر مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد لوگ آتے ہیں۔
اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مالز اور پناہ گاہوں کو بھی بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے،شاپنگ مالز کو مکمل یا جزوی طور پر بندکیا جاسکتا ہے۔
کراچی ائیرپورٹ: کوارنٹائن کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اس وقت دنیا کے کم و بیش 149 ممالک متاثر ہیں اور تقریباً تمام ممالک میں ہی لاک ڈاؤن کی سی صورتحال ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے، خوش قسمتی سے پاکستان میں اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور مریضوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔
ملک بھر کے تمام ادارے 5 اپریل تک بند کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ شادی ہالز، شاپنگ مالز بھی بند کردیے گئے ہیں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے اورغیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے منع کیاگیا ہے۔
یادرہے اس مہلک وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ایک لاکھ دس ہزاز سے زائد افراد متاثر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News