
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خواتین ، مزدوروں ، کسانوں ، طلبہ کو حق دئے بنا پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین بلاول کو لاہور میں کامیاب خواتین کنونشن اور شاندار تقریر پر مبارکباد دیتا ہوں ۔
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر نےکہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے حقوق کی ترجمانی کی ہے، بی بی کے لال نے عورتوں کے حقوق کے مخالفین کو للکار کر قومی قائد ہونے کا حق ادا کیا ہے۔
مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ عورتوں کے حقوق کے مخالف ہیں پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں لیکن بلاول بھٹو زرداری روشن خیال، ترقی پسند پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
پی پی پی قیادت عوام کو تنہا چھوڑے گی، مولابخش چانڈیو
مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ روشن خیال ، ترقی پسند ادیب، دانشور ، نوجوان ، خواتین سب آگے بڑھیں اور سب ترقی پسند ، روشن خیال معاشرہ بنانے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ یہ جدوجہد کسی ایک طبقے ، کسی ایک قومیت کی نہیں ہے، یہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی ، پاکستان کی خوشحالی کی جدوجہد ہے ۔
یاد رہے کہ اس سال بھی خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی مختلف تنظیموں نے لاہور کے علاوہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بڑے اور اہم شہروں میں 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ’عورت مارچ‘ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت سندھ کے حق حاکمیت پر ڈاکہ ڈال رہی ہےاور ناکام سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے جان بوجھ کر بحران پیدا کر رہی ہے
مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ دوسرے صوبوں میں جب چاہے آئی جی تبدیل کئے جاتے ہیں پابندی صرف سندھ پر کیوں ؟انھوں نے کہا کہ ہم صوبوں کے حق حاکمیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News