
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وطن واپسی کے لئے اٹھتے ہوئے سوالات پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف جلد وطن واپس آجائیں گے، نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانیہ کو لکھے گئے جبکہ ان خط سے حکومت کی بے عزتی ہوگی۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری اپنی وزارت کی طرف دھیان دیں، شہباز شریف وزیراعظم سے زیادہ پارلیمنٹ کے اندر آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی وزیراعظم کو ایوان میں لانے کے لیے اسپیکر کو خط لکھیں گے۔
فیاض الحسن چوان کا بیان، شہباز شریف اشتہاری اعلیٰ قرار
دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران نیب پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے بعد اختیارات کا غلط استعمال کا الزام ختم ہوچکا ہے، میرے دوستوں اور رشتہ داروں پر نیب والے دباؤ ڈالتے ہیں کہ ان کے اثاثہ شاہد خاقان کے ہیں، صرف پولیٹیکل انجیئرنگ کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا ایک ہی طریقہ ہےکہ لوگوں کو بدنام کیا جائے، چیئرمین نیب میری ضمانت سےمتعلق ہائی کورٹ کی باتیں ذرا معلوم کر لیں، نیب نے ملک کو مفلوج، معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کشمیر پر ہمیں جواب دیں۔
شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔
بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو لکھے گئے خط کا کوئی سفارتی جواز نہیں ، مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی کیا ہوگی حکومت، بلاول اور میڈیا ن لیگ کی بات کرتی ہے ۔
واضح رہے کہ آج سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی.
شاہد خاقان عباسی کے وکیل کے مطابق ایل این جی کا ضمنی ریفرنس ابھی تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News