وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایکی بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے غربت کےخاتمے کے بارے میں با ت کرتے ہوئے کہا کہ کومت ملک میں کوروناوائرس پھیلنے سے پیدا ہونےوالی صورتحال سے نمٹنے کےلئے کوشاں ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وائرس کی وجہ سےوفاقی حکومت کو بند کرنے کو بھی خارج از امکان قرار دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں اپنے ہم وطنوں کو امید بھی دلائی جو وقت کا تقاضا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عوام سے اپیل کی کہ خوفزدہ نہ ہوں لیکن حکومت کی جانب سے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات پر ضرور عمل کریں جبکہ انہوں نےعلمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ آگے بڑھیں اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔
پاکستان میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 299 ہوگئی
یاد رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے آج 61 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 36 ، اسلام آباد میں 3، گلگت بلتستان میں 10، پنجاب میں 2 ، خیبرپختونخوا میں 3 جبکہ بلوچستان میں 6 اور آزاد کشمیر میں 1 کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 299 تک پہنچ گئی ہے۔۔
پاکستان میں متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 208، بلوچستان میں 23 ، خیبرپختونخوا میں 19 ،اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 13 ،پنجاب میں 28اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجودہے
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ میر پور آئسولیشن وارڈ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہےجبکہ متاثرہ شخص 14 دن قبل ایران سے تفتان آیا تھا، متاثرہ شخص کو 4 دن سے میر پور آئسولیشن وارڈ میں رکھا ہواتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
