Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے کورونا کی وباء سے قومی عزم کے ساتھ لڑنا ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

ہم نے کورونا کی وباء سے قومی عزم کے ساتھ لڑنا ہے، فردوس عاشق اعوان
وزارت

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا کی وباء سے قومی عزم کے ساتھ لڑنا ہے، حوصلے اور دانشمندی کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنا ہے۔

 تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم کی  معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام  میں کہا کہ سلام پیش کرتے ہیں ان ڈاکٹروں،نرسوں اور طبی عملے کو جو اس جذبے کے ساتھ خدمت کی عظیم مثال بن رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ  ہمیں قومی جذبے، اتحادواخوت کے ساتھ ایک دوسرے کا احساس کرنا ہے  جبکہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر نہ صرف خود عمل کرے بلکہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی صحت کا بھی خیال رکھے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے عوام کے تحفظ و سلامتی کیلئے پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں۔

   وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پرہجوم جگہوں پہ نہ جائیں، ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور بار بار دھوئیں، چین کے عوام نے جس مثالی ڈسپلن اور یکسوئی سے اس وبا کا مقابلہ کیا اس سے سبق ملتا ہے کہ اجتماعی سطح پہ کاوشیں کرنے سے اس وائرس سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

کروناوائرس کا ایک اور مریض صحتیاب

یادرہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے آج 81  افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 9، اسلام آباد میں 1، پنجاب میں 45 ، خیبرپختونخوا میں 4  جبکہ بلوچستان میں  22 کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 385  تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 4 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جن میں سے دو کراچی میں اور دو اسلام آباد میں صحت یاب ہوئے جبکہ گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں دو افراد کی کورونا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر