Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان امن کا داعی ہےاور اس کی قدر جانتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی

Now Reading:

پاکستان امن کا داعی ہےاور اس کی قدر جانتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی
ہیلتھ پروفیشنلز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے کیونکہ ہم امن کی قدر و قیمت جانتے ہیں۔

عالمی اسٹریٹجک خطرات اور رد عمل پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جنگی طیارہ مار گرانے کے باوجود پائلٹ کو رہا کردیا تھا کیونکہ ہم امن چاہتے ہیں۔

صدر مملکت  کا کہنا تھا کہ عالمی منظر نامے میں مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔بدلتی دنیا میں یہ ضروری تھا کہ بنی نوع انسان تاریخ سے سیکھ کر آگے بڑھے۔

عارف علوی نے کہا کہ  گذشتہ دو تین صدیوں میں ہم نے جو تجربات اور مشاہدے کیے ان کے مطابق انسان نے تاریخ سے سبق حاصل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگوں کی تاریخ سے ہمیں تباہی، لوٹ مار اور دوسرے کے استحصال کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں اور نہ ہی ان سے قوموں کی تعمیر نو ممکن ہوتی ہے۔

Advertisement

صدرپاکستان نےمزید کہا کہ  دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اقتصادی طور پر اپنے آپ کو مضبوط کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔ سرحدوں اور سرحدوں کے پار خطرات اور چینلجز کا مقابلہ کرنے کے  لیے حکمت عملی وضع کرنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  کرہ ارض کے وسائل محدود ہیں انہیں محفوظ کرنے اور انسانیت کی یکساں فلاح و بہبود پر مرکوز کرنے پرتوجہ ہونی چاہیے۔

ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے، ڈاکٹرعارف علوی

 ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی میں جدت آ رہی ہے۔1950کی دہائی میں جوہری ہتھیاروں کے حصول کا سلسلہ شروع ہوا جو پریسیزن گائیڈڈ میزائلوں سے ہائپرسونک میزائلوں تک دراز ہو گیا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے تناظر میں معمولی غلطی بھی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔کیوبا بحران کی مثال ہمارے سامنے ہے جب ایک معمولی غلطی سے دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتی تھی۔

عارف علوی نے کہا کہ  ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی میں کوئی بھی انسانی یا تکنیکی غلطی بڑی تباہی کا موجب بن سکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ   عالمی نظام میں تبدیلی آ رہی ہے ،اب افراد  کے بجائے اقوام کو جنگوں کا اختیار دینے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے مظاہر سے ذہن انسانی کو تبدیل کرنے کی حکمت عملی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  فلاسفرز ہمیں مسلسل آگاہ کر رہے ہیں کہ کرہ ارض کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ بدقسمتی ہے کہ وابستہ مفادات کو انصاف اور اخلاقیات پر ترجیح دی جاتی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے  کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور اقوام متحدہ کا ادارہ تقریباً ہم عصر ہیں  لیکن اس کے باوجود مسئلہ کشمیر ابھی تک حل نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ہزاروں سکھ مارے گئے ، وہاں پر اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔دنیا کے امن کو درپیش چیلنجوں اور خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر