Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1900 سے تجاوز

Now Reading:

ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1900 سے تجاوز
متاثرہ افراد

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 158 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1965 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج 158 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 110 ، پنجاب میں 18 ، بلوچستان میں 6 اور گلگت بلتستان میں 24 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 676 ، بلوچستان میں 158 ، خیبرپختونخوا میں 221 ،اسلام آباد میں 58 ، گلگت بلتستان میں 172 ، پنجاب میں 674 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض موجود ہے۔
ترجمان وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہوکے ایک بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 110 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 676 تک پہنچ چکی ہےجبکہ اس وقت 627 افراد زیر اعلاج ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 274 ، حیدرآباد میں کل تعداد 128 ، لاڑکانہ میں 7 ، دادو اور جیک آباد میں 1، 1 جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 265 تک جاپہنچی ہے۔

Advertisement
دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 18 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 674 تک پہنچ گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرمریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔
دریں اثناءمحکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں 24 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 172 ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مزید 11 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 152 ہو گئی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مزید 6 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 158 ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر