Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایدھی فاؤنڈیشن کی کورونا وائرس کے خلاف ایران کی بڑی مدد

Now Reading:

ایدھی فاؤنڈیشن کی کورونا وائرس کے خلاف ایران کی بڑی مدد
ایدھی فاؤنڈیشن کی کورونا وائرس کے خلاف ایران کی بڑی مدد

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ  فیصل ایدھی کی جانب سے  ایران کے کونصلیٹ کو  تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق چیک  ایرانی ریڈکرسینٹ کے ذریعے  ایران میں کرونا وائریس کی وبا کی روک تھام کےلئیے استعمال  کیا جائے گا۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ  فیصل ایدھی کی جانب سے  ایرانی قونصلیٹ میں چیک ایرانی قونصل جنرل کو پیش کیا گیا۔

خیال  رہے  کہ  اس سے قبل  دنیا کی مقبول ترین ای کامرس کمپنی ’’علی بابا‘‘ کے شریک بانی جیک ما نے  بھی ایران کی بھی مدد کا اعلان کیا تھا۔

چین کے امیر ترین شہریوں میں شمار ہونے والے جیک ما نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم مزید ایک ملین سرجیکل ماسک اکھٹا کررہی ہے جو ایران پہنچائے جائیں گے۔

Advertisement

چین کے بعد سب سے زیادہ ایران میں کروناوائرس سے شہری متاثر ہورہے ہیں جس کے پیش نظر لاکھوں ماسک تہران حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ جیک ما نے کیا ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اسکولوں اور جامعات سمیت اہم ثقافتی مراکز اور کھیلوں کے مقابلے بھی معطل کردیے گئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت دفاتر میں کام کے اوقات میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

واضح  رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7 ہزار 161 ہوگئی جبکہ 237 افراد ہلاک ہو چکے   ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء و اساتذہ کے ساتھ نشست، قومی صورتحال پر گفتگو
شہرقائد میں دھند کا راج، موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز
سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر