Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے، ناصر حسین شاہ
ناصرحسین

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ  سندھ کی زیرصدارت آج کوروناسےمتعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے 3ارب روپے کا کورونا وائرس ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج اجلاس میں کورونا سنجیدہ معاملہ ہے اس کے پھیلاوَ کو روکنےکے لئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے مطابق شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کریانے اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

دفعہ 144 نافذ، سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن شروع

ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی ہے، ڈیلیوری پر پابندی نہیں ہے۔

Advertisement

کئے گئے فیصلے کے مطابق جمعرات سے سرکاری دفاتر بند کردیئے جائیگے، انٹر سٹی بس سروس کو کچھ روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،48گھنٹوں کے بعد انٹرسٹی بس سروس کو مکمل بند کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے تمام تر اقدامات  کورونا کے پھیلاوَ کو روکنےکے لئے ہیں، اس وائرس سے بچانے کےلئے کرفیو کہ طرف جایا جاسکتا ہےمگر ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا  ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر پندرہ روز کے لیے   تمام سرکاری دفاتر،  ریسٹورینٹس ،شاپنگ مالز ، پبلک پارکس اور ساحل سمندر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا   گیاہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  تمام احکامات پر اطلاق کل سے ہوجائےگا۔ شہریوں کو گھروں میں محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ وائرس کا مقابلہ کرنے  کے لیے ہمیں اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر